کیٹی بندر ، ڈیڑھ سو غریب ماہی گیروں میں پچاس لاکھ روپے مالیت کے فش کٹس تقسیم

جمعہ 20 مارچ 2015 15:14

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی شہر کیٹی بندر کے گاوں یعقوب سمیجو میں ڈیڑھ سو غریب ماہی گیروں میں پچاس لاکھ روپے مالیت کے فش کٹس تقسیم کئے گئے اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی جس سے ہلال احمر کمیٹی ٹھٹھہ کے اعزازی سیکریڑی حاجی حنیف میمن ،وائس چئیرمین رفیق احمد جعفری ،کنور وسیم،جلال الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے افراد جب تک معاشرے میں موجود ہے غریب افراد کے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا اور ہمارا کام انسان ذات کی خدمت کرنا ہے اور غریب ماہی گیروں میں فش کٹ کی تقسیم سے انکی مدد ہونگی تقریب سے حنیف میمن نے کہا کہ ہلال احمر نے سال 2010کے سیلاب میں بھی لاکھوں متاثرین کی مدد کی اور انہیں ہر مکمن سہولیات فراہم کی تقریب سے رفیق احمد جعفری نے کہا کہ ٹھٹھہ بدین ہر وقت قدرتی آفت کے زدہ میں ہوتا ہے اور ہلال احمر کی جانب سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بدین ،ٹھٹھہ ،داود میں گودام تعمیر کئے جائیں جس میں خوراک سمیت ضرورت کی ہر چیزکا اسٹاک کیا جائیگا تکہ بروقت عوام کی مدد کی جاسکے انہوں نے کہا کی بھارتی جیلو ں میں قید پاکستان ماہی گیروں کی آزادی کیلئے کوشش بھی کررہے اور بھارت میں انڈیا ریڈ کراس کی ذریعے پاکستانی ماہی گیروں کی جیل میں ہر مکمن مدد بھی کی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :