کراچی : آرام باغ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا پتہ چل گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 15:11

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : پولیس نے آرام باغ دھماکے میں استعمال ہونے وا لی موٹر سائیکل کاا پتہ لگا لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد جس موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اس کا نمبر کے جی بی 7264 ہے جبکہ یہ موٹر سائیکل لیاقت نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کیماڑی کا رہائشی ہے. پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں .

متعلقہ عنوان :