صوابی‘ پولیس نے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 مارچ 2015 15:04

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کی جانب سے صوابی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نور جہاں سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر نور جہاں نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بھائی عدنان قیصر کو گرفتار کر لیا ہیجبکہ ان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :