جامشورو ‘ نوری آباد سپرہائی وے پر پولیس موبائل الٹ گئی‘2 اہلکار جاں بحق ‘2 زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 15:01

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جامشورو کے قریب نوری آباد میں تیزرفتارپولیس موبائل بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔جمعہ کو نوری آباد مین سپرہائی وے پر کراچی سے حیدرآباد جانے والی پولیس موبائل الٹ گئی۔ ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں امدادی ٹیموں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو منتقل کردیا۔ جہاں دوران علاج مزید ایک اہلکار چل بسا ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار کی حالت نازک ہے۔ جسے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کا تعلق گلشن اقبال کراچی سے تھا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت منیر اور انور کے نام سے ہوئی

متعلقہ عنوان :