حب ‘ مسافر وین اور رکشا میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 15:01

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)حب میں تیزرفتار مسافر وین دوسری سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

حب میں آرسی ڈی شاہراہ بھوانی کے مقام پر مکہ ہوٹل کے قریب مسافر وین بے قابو ہوکر دوسری جانب سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کیمطابق پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد رکشے میں سوار تھے۔۔جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔