ملک کے مختلف شہروں میں حادثات میں 12افراد جاں بحق ‘پانچ زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 15:01

ملتان/مانسہرہ/راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں تین حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعہ کو مانسہرہ میں بالا کوٹ سے سنگ جوڑا جانے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملتان میں اڈہ نائی کے قریب سکول وین اور مسافر وین کی ٹکر میں دو طالب علم جاں بحق ہوگئے ‘ حادثے میں ایک خاتون ٹیچر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ راجن پور میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :