ٹائر کی سمگلنگ، غیرملکی سرمایہ کاروں نے ہاتھ کھینچ لیا

جمعہ 20 مارچ 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ٹائر کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے ہاتھ کھینچ لیا، سرمایہ کار بھارت میں پیسہ لگانے لگے۔

(جاری ہے)

ٹائر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث ٹائر بنانے والی کمپنیز مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگلنگ سے غیرملکی سرمایہ کار بھی یہاں پیسہ لگانے کے بجائے بھارت میں سرمایہ کاری کر ہے ہیں، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے، ٹائر انڈسٹری کو بروقت گیس اور بجلی کی فراہمی سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، جس حکومت کو کروڑوں ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔