رواں مالی سال کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)رواں مالی سال کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت چھ فیصد اضافے سے چھیالیس لاکھ چھبیس ہزار ٹن رہی۔ مالی سال دو ہزار چودہ ، پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت سترہ فیصد اضافے سے انتیس لاکھ سولہ ہزار ٹن رہی۔ فرنس آئل کی کھپت چار فیصد کمی سے اٹھاون لاکھ چوراسی ہزار ٹن رہی۔