کاروں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر اضافی ٹیکس سے کاروبار تباہ ہوگیا، آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن

جمعہ 20 مارچ 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کاروں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر اضافی ٹیکس سے کاروبار تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مالی سال دو ہزار پندرہ کے بجٹ میں عائد کردہ ٹیکس سے پاکستان بھر کے کار ڈیلروں کا کاروبارتباہ ہو گیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کے اس نئے ٹیکسزکو بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان حکومت نے نافذکرنے سے انکار کردیا اور صرف سندھ میں اس قانون پراطلاق کے لیے دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔

اضافی ٹیکس عائد ہونے سے صرف سندھ حکومت کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی میں سترفیصد تک کمی واقع ہو گی، اس طرح سندھ حکومت کو سالانہ بیس ارب روپے کا خسارہ اٹھانا پڑیگا۔ لہذا حکومت اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری طور پر واپس لے اور استعمال شدہ تما م گاڑیوں کی ایج لیمٹ پانچ سال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :