سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی

جمعہ 20 مارچ 2015 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ستائس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر ہوگئے۔ 13 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمی کے بعد گیارہ ارب بائیس کروڑ اکھسٹھ لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کیپاس پانچ ارب چار کروڑ چھیتر لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :