حبیب بینک کو فرسٹ مائیکروفنانس بینک کی خریداری کیلئے جانچ پڑتال کرنے کی اجازت

جمعہ 20 مارچ 2015 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)سٹیٹ بینک نے حبیب بینک کو فرسٹ مائیکروفنانس بینک کی خریداری کے لئے جانچ پڑتال کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

ایچ بی ایل کے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہیکہ فرسٹ مائیکروفنانس بینک کی خریداری کے لئے مرکزی بینک سے جانچ پڑتال کی اجازت مل گئی ہے۔ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل کے اکثریتی شیئر رکھنے والے ملک کے دیہی علاقوں میں مائیکروفنانس بینکاری کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان میں اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ کررہا ہے۔ اور چند روز قبل برطانوی بینک بارکلیز پاکستان کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔