جہانیاں، سکو ل وین اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ، دو بچے جاں بحق

جمعہ 20 مارچ 2015 14:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)نواحی علاقہ میں سکول وین اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ، دو بچے جاں بحق ،خاتون ٹیچر سمیت دوشدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں ،ملتان روڈ پر واقع علاقہ اڈہ نوکسی پر سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس سے ٹکرا گئی جس سے سکول کے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سکول کی خاتون ٹیچر اور درائیور بھی شدید زخمی ہو گئے ہائی ایس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل؛ کر دیا گیا ہے ۔