پاکستان میں پہلی مرتبہ طبی آلات کو حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت لانے کا فیصلہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ طبی آلات کو حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوں جنوبی ایشیاء میں ایسی قانون سازی کرنے والا پاکستان پہلا ملک بن جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹریکل ڈیوائس رولز 2015ء کے نوتیفکیسن کے بعد دل کے سٹنٹ‘ والوز‘ اور پیس میکرز جامع ریگولیٹری کنٹرول میں آ جائیں گے۔

رولز کے مطابق میڈیکل ڈیوائس بورڈ قائم کیا جائے گا جو جائزہ اداروں (CABS) کی رجسٹریشن کا ذمہ دار ہو گا اور یہ مینوفیکچرنگ یونٹس میڈیکل ڈیوائسز کی لائسنسنگ کی رجسٹریشن بھی کرے گا۔ کیبس (CABS) ایسی کمپنیاں ہیں جن کو طبی الات کو جانچنے کی مہارت حاصل ہے۔ وزارت صحت (این ایچ ایس) کے سیکرٹری ایوب شیخ کا کہنا ہے کہ یہ قواعد و ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہیں تاہم عملی نفاذ میں کچھ وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

وزارت صحت عامہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس ریگولیٹری باڈی کا مقصد محفوظ اور موثر طبی آلات کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس سے ایڈز‘ یرقان‘ دائمی بخار اور خون کی دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے غیر قانونی طبی آلات کی درامد کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رولز عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے گائیڈ رولز سے بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :