وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی ملاقات

جمعہ 20 مارچ 2015 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی ملاقات ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بلامقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونا جمہوریت کے خوش آئند ہے۔

امید ہے آپ مستقبل میں بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر مجھے چیئرمین سینٹ بنایا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ سیاسی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔