پنجاب پولیس نے پوش علاقوں کو کرایہ داروں کی معلومات کے حوالے سے مستثنیٰ قرار دیدیا

جمعہ 20 مارچ 2015 14:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پنجاب پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور دیگر پر تعیش رہائشی علاقوں کو کرایہ داروں کے حوالے سے معلومات دینے سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔ حال ہی میں پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ پولیس نے راولپنڈی شہر میں 249 لوگوں کو گرفتار کیا تاہم پولیس طاقتور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پر نہ مار سکی۔

پنجاب حکومت نے 8 جنوری 2005 کو پنجاب انفارمیشن آف ریزیڈنس آردیننس جاری کیا تھا۔ آرڈیننس میں مکانات‘ سرائے‘ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور مہمانوں کے حوالے سے 48 گھنٹوں کے اندر پولیس کو اطلاع دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ آرڈیننس سارے پنجاب پر لاگو ہوتا ہے اس آرڈیننس کے اجراء کے بعد سے راولپنڈی پولیس نے 192 ایف آئی آر درج کیں اور جی ایچ کیو‘ ائیرپورٹ اور دیگر فوجی تنصیبات کے گرد و نواح سے 249 افراد کو ہراست میں لیا۔

ان علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ پولیس نے انہیں باعزت شہری نہیں سمجھا۔ پولیس نے ان سے این آئی سی مانگا اور یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے پولیس کو کرایہ داروں بارے آگاہ کیا یا نہیں۔ جنہوں نے پولیس کے ساتھ کرایہ داروں بارے انفارمیشن شیئر نہیں کی انہیں جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مختلف جوڈیشنل مجسٹریٹس سے اکٹھی معلو ما ت کی روشنی میں پوش علاقوں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جن میں ڈی ایچ اے اور 14 عسکری ہاؤسنگ سوسائٹیز کے چیف پولیس سیکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کو استثنیٰ نہیں دیا گیا ہے اور یہ آرڈیننس ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :