خیرپور میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصائی گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 14:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) خیرپور میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصائی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کی ہدایتوں پر چلائی جانے والی مہم کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر احتشام الحق نے چھاپہ مار کر 2 قصائیوں ریاض قریشی، شفیق قریشی کو گرفتار کرکے بی سیکشن پولیس کے حوالے کیا اس سلسلے میں ڈاکٹر احتشام الحق نے بتایا کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کی ہدایت پر خراب گوشت فروخت کرنے والی شکایتوں پر کارروائی ہورہی ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں عل ہوا کہ ایک بیمار بھینس خریدی گئی ہے جو گزشتہ روز مر گئی مگر اس کو کاٹ کر گوشت لایا جارہا تھا کہ 2 قصائیوں ریاض قریشی، شفیق قریشی کو گوشت سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کچھ گوشت لیبارتری کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ باقی گوست تلف کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احتشام کے مطابق قصائیوں کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں این سی بھی داخل کرا دی ہے۔

ڈاکٹر احتشام نے بتایا کہ ان کی رہائی کا انہیں علم نہیں ہے تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدیات پر کسی بھی قصاب کو سڑک پر یا اپنے گھر جانور کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسے اپنا جانور سلاٹر ہاؤس میں کاٹنا ہوگا جس نے بھی خلاف ورزی کی اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پریشر کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔