پاک فوج کی سخت سکیورٹی، 871 خاندان جنوبی وزیرستان پہنچ گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 14:21

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں متاثرین کے 871 خاندان جنوبی وزیرستان پہنچ گئے۔۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کے گیارہویں مرحلہ میں پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں 871 خاندان تحصیل سروکئی کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے خاندانوں کو گاڑی کے کرائے کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جارہے ہیں جس خاندان نے 2009میں رجسٹریشن نہیں کروائی ، اْن کو نہ ٹرانسپورٹ کے کرائے دیئے جارہے ہیں اور نہ ہی جنوبی وزیرستان پہنچنے پر 25 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :