پشاورکینٹ ایریا میں سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 14:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)پشاورکینٹ ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ گلبرگ کی حدد میں خیبر سپر مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس دوران خیبر سپر مارکیٹ کے مختلف پلازوں میں واقع فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن مین سے بیشتر کا تعلق قبائلی علاقوں سے بتایاگیا ہے۔ مشتبہ افراد کو تھانہ گلبرگ منتقل کردیاگیا ہے۔