افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کا محافظ 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

جمعہ 20 مارچ 2015 14:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی خاورے محسود 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی علاقے کرم ایجنسی سے ملحقہ مشرقی افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر خاورے محسود 2 ساتھیوں صالح محمد اور الیاس تالورا سمیت ہلاک ہوا ہے۔ محمد خراسانی کے مطابق خاورے محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے تھا، وہ بیت اللہ محسود کا اہم جنگجو کمانڈر تھا جبکہ حکیم اللہ محسود کا باڈی گارڈ اور قریبی دوست تھا۔