اسلام آباد : صولت مرزا کے ویڈیو بیان کے رد عمل میں فاروق ستار نے اہم مطالبہ کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 13:15

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت صولت مرزا کو سزا پر عمالدر آمد ہونے سے کچھ گھنٹے قبل بیاں ریکارڈ کروانے کی اجازت دی گئی، انہوں نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کروایا جا سکتا ہے تو ڈاکٹر عثمان اور ان کے جیسے ہزاروں افراد جو پھانسی کی سزا پا چکے ہیں، ان سب کو بھی جیل میں بیانات ریکارڈ کروانے کی اجازت دی جائے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور آرمی چیف اس بات کا جواب دیں ،تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز ، کور کمانڈر، ڈی جی آئی ایس آئی سے گذارش ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا نہ رکھا جائے. انہوں نے رینجرز سے مطالبہ کیا کہ انٹیلی جنس اداروں کی معلومات ہمیں بھی فراہم کی جائیں تا کہ پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جا سکے. فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا نائن زیرو کے علاوہ تمام دفتر بند ہیں ایم کیو ایم کا کوئی کرمنل یا عسکری ونگ نہیں ہے. لہٰذا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کو روکا جائے.

متعلقہ عنوان :