دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ٹوکے دور ان فضائی کارروائی میں مزید چار دہشتگرد مارے گئے

فورسز نے دہشتگردوں کے سب سے اہم مورچہ خیبرسنگر کا کنٹرول سنبھال لیا

جمعہ 20 مارچ 2015 13:07

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ٹوکے دور ان فضائی کارروائی میں مزید چار دہشتگرد مارے گئے ‘ فورسز نے دہشتگردوں کے سب سے اہم مورچہ خیبرسنگر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیرا کے مختلف علاقوں پر فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے سب سے اہم مورچہ خیبرسنگر کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ۔