مانسہرہ ‘ جیپ کھائی میں گرنے سے 6 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 12:59

مانسہرہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) خیبر پختون خوا کے علاقے مانسہرہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے 6 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ‘ صدرممنون حسین ‘وزیر اعظم نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی اطلاعات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والا عزیز اعجاز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اسلام آبا د سے اپنے گاوٴں سنجوڑہ بالا کوٹ جا رہا تھا کہ سنجوڑہ کے قریب انکی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

حادثے میں 6 خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیامیتوں کو تدفین کے لیے ان کے آبائی گاوٴں منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق کار میں سوار خاندان، عمرے کی ادائیگی کرکے آنے والے نواز نامی ایک شخص کو ایئرپورٹ سے لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیادوسری جانب صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :