اقوام متحدہ میں پاکستان سمندری حدود بڑھانے کا مطالبہ منظور کر لیاگیا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان سمندری حدود بڑھانے کا مطالبہ منظور کر لیاگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان کا کانٹینینٹل شیلف بڑھانے کامطالبہ منظور کرلیاپاک بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 50ہزار مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود بڑھنے سے ملک کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 200 سے 350 ناٹیکل میل تک حدود بڑھانے کا دعویٰ کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں شروع کیا گیا، سمندری حدود میں اضافے کامنصوبہ پاکستان بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ وفاقی وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد وسائل پر پاکستان کا مکمل اختیار حاصل کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :