ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”اِنسرجنٹ“ نمائش کے لئے پیش کردی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 11:49

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”اِنسرجنٹ“ نمائش کے لئے پیش کردی گئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”اِنسرجنٹ“ جمعہ کو نمائش کیلئے پیش کردی گئی نمائش کاروں کو توقع ہے کہ ویک اینڈ تک یہ فلم تقریبا 6کروڑ ڈالر کمالے گی۔ ”اِنسرجنٹ“ بلاک بسٹر ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”ڈائیورجنٹ“ کا سیکیوئل ہے۔

(جاری ہے)

فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائیورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے، فلم انسرجنٹ کی کہانی 5افراد پر مشتمل ایک گروہ پر مبنی ہے، جس میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہر دکھاتی نظر آئے گی۔

ٹائی ٹینک فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی فلم میں شامل ہیں۔ فلم میں معاشرے کیلئے خطرہ بننے والی قوتوں کے خلاف جنگ دیکھنے کو ملے گی۔ فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم ویک اینڈ تک 3روز میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کمالے گی۔

متعلقہ عنوان :