اسلام آباد : فاٹا سے سینیٹ کی 4 نشستوں کے لیے پولنگ جاری

جمعہ 20 مارچ 2015 11:03

اسلام آباد : فاٹا سے سینیٹ کی 4 نشستوں کے لیے پولنگ جاری

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : فاتا کی 4 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 9 بجے سے جاری ہے جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں کے لیے 36 امیدوار میدان میں ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل صدارتی حکم نامہ جاری ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینیٹ انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا جبکہ صدر کی جانب سےصدارتی حکم نامہ واپس لیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی. فاٹا کی 4 نشستوں کے لیے پولنگ 4 بجے تک جاری رہے گی جس میں قومی اسمبلی کے فاٹا کے 11 اراکین ووٹ کاسٹ کر سکیں گے.

متعلقہ عنوان :