کراچی، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کی کار کردگی کی بہتری کیلئے تین سینےئر افسران فارغ

جمعرات 19 مارچ 2015 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ نے محکمے کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے تین سینےئر افسران کو محکمہ سے فارغ کر دیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سرفراز خان نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیرتقریباً 4 سال سے التوا کا شکار ہے لہٰذا ایکپریس وے کی تعمیرمیں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے بھرپور اقدامات فوری طور پر شروع کر دئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے بقیہ 2.2 کلومیٹر کے راستے میں حائل نا جائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کام کو 30 جون 2015 تک مکمل کرنے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔ پراجیکٹ سے فارغ کئے جانے والے افسران میں شارق الیاس ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کے گریڈ 19 کے افسر جو کہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں پر ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر تعینات تھے انکو محکمے سے فارغ کر دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ وہ لوکل گورنمنٹ ،حکومت سندھ سے اپنی تعیناتی کے لئے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

شاکر ذکی ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کے گریڈ 18 کے افسر جو کہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور شہزاد انور ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کے گریڈ 16 کے افسر جو کہ پراجیکٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے فارغ کر دیا گیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ادارے کے ایم سی میں رپورٹ کریں

متعلقہ عنوان :