ژوب میں پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگئی

جمعرات 19 مارچ 2015 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو مہم دوبارہ شروع کر دی گئی، مہم پولیو ورکرز کے قتل کے باعث معطل کیا گیا تھا محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع ژوب میں تین ہفتے قبل 4پولیو ورکرز کے اغوا کے بعد قتل کے باعث ضلع بھر میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے معطل کی گئی تھی ، تاہم ضلع میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مہم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں سیکورٹی کیلئے ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :