صولت مرزا سے کوئی تعلق نہیں،کسی غلط کام میں تھا نہ ہوں اور نہ ہوں گا: بابر غوری

جمعرات 19 مارچ 2015 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ میرا صولت مرزا سے کوئی تعلق نہیں، اس کے الزامات کی تردید کرتا ہوں، میں کسی غلط کام میں تھا، نہ ہوں اور نہ ہوں گا۔صولت مرزا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بابر غوری کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے، ہمیں علم نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا جب کہ الطاف حسین نے ہمیں کبھی ایسی ہدایت نہیں دی اور نہ پارٹی کی طرف سے اس طرح کی ہدایت دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ کام کرنے اور عوام میں جانے کا کہا، صولت مرزا کا بیان ان کی پھانسی سے قبل ایک کہانی بنائی گئی ہے۔بابر غوری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا سے ا?خری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں ایم پی اے تھا تاہم صولت مرزا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ا?ج تک میں نے کسی کو بھی اپنے گھر نہیں بلایا کیونکہ پارٹی میں ہمیں کارکن کو گھر بلا کر ڈیل کرنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ صولت مرزا پر کیس ایک عرصے سے چل رہا تھا لیکن ا?خری وقت میں ہی یہ بیان کیوں دیا گیا، اس بیان سے متعلق قانونی چارہ جوئی کروں گا اور اس میں ہر قسم کی تحقیقات میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔۔