علی عدلیہ کے احکامات کھو کھاتے، آئیسکو میں کریشن کا بے تاج بادشاہ عہدے پر دوبارہ بحال

جمعرات 19 مارچ 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) آئیسکو میں کریشن کا بے تاج بادشاہ عہدے پر دوبارہ بحال، اعلی عدلیہ کے احکامات بھی کھو کھاتے، ذرائع کے مطابق آئیسکو کے سابق ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ علی ذوالقرنین کیانی کوگزشتہ روز انکے عہدے پربحال کردیا گیا ہے، علی ذوالقرنین کیانی پر کرپشن کے الزامات تھے جس کی تحقیقات کے لئے آئیسکو کے چند ملازمین نے پہلے آئیسکو کے اعلی حکام کو درخواست دی تاہم اعلی حکام کی جانب سے شنوائی نہ ہونے پر محب وطن ملازمین نے اعلی عدلیہ کے دروازے پر دستک دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مورخہ 16اپریل 2014کو فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ کرپٹ افیسر کے خلاف 90دن میں محکمانہ کاروائی کی ہدایت کی، علی ذوالقرنین کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے ایم ڈی پیپکو کی جانب سے کاش شعریت اللہ اور محمد بہری کرم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق علی ذوالقرنین کیانی سات کروڑ 65لاکھ 98ہزار 754روپے کی کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے، اس کے علاوہ تین سو سے زائد لاک بکس غائب کرنے کرنے کا بھی مرتکب پایہ گیا ہے، کمیٹی نے آئیسکو حکام سے کرپشن اسی فیصد رقم مذکورہ افیسر علی ذوالقرنین کیانی سے ریکوری کی سفارش کی ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں علی ذوالقرنین کیانی کی ترقی کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، کرپٹ افیسر علی ذوالقرنین کیانی اپنی کرپشن کی بدولت قومی اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں، آئیسکو حکام نے عدالتی فیصلے آنے کے بعد اعلی عدلیہ اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے رسمی کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ افیسر کو معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹر سی ایم پیپکو لاہور کے آفس میں حاضری کی ہدایت کی، تاہم مذکورہ افیسرپیش نہیں ہوا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز آئیسکو حکام نے کرپٹ افسر کے خلاف کاروائی کرنے اور قوم کا پیسہ واپس لینے کی بجائے اسے دوبارہ اپنے عہدے اور اسی سیکشن میں بحال کردیا ہے، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کرپٹ افیسر علی ذوالقرنین کیانی کو آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو یوسف اعوان ،ڈی جی ایچ آر طارق محمود، منیجر ایچ آر غلام رسول، ڈی جی اے اینڈ ایس پرویز اقبال سمیت اعلی افسران کی پشت پناہی حاصل ہے،وفاقی دالحکومت کے ادارے آئیسکو میں بے پناہ کرپشن وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، ایم ڈی پیپکو عمر رسول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، ۔


؎