جامعہ کراچی بم دھماکا کیس میں دومجرموں کوچودہ ،14 سال قید کی سزا

جمعرات 19 مارچ 2015 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) انسداددہشتگردی عدالت نے جامعہ کراچی بم دھماکا کیس میں دومجرموں کوچودہ ،14 سال قید کی سزاسنادی۔

(جاری ہے)

انسدا د دہشتگر د ی عدالت نے جامعہ کراچی بم دھماکا کیس میں دو مجرموں محمد عمرعرف چھوٹااورحفیظ اللہ عرف بلال کو چودہ،14 سال قید کی سزاسنادی،مجرمان نے سن2010 میں میں جامعہ کراچی کیف ٹیریا کے قریب بلاک بم کے ذریعے دھماکا کیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے،محمدعمرعرف چھوٹااورحفیظ اللہ عرف بلال کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں گذشتہ سال حب ریورروڈ سے گرفتارکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :