صولت مرزا کی جانب سے انکشافات اورسنگین الزامات کے بعد صولت مرزا کے وارنٹ لینے کیلئے عدالت کو مراسلہ بھیجنے کی تیاری ،

صولت مرزا سے پوچھ گچھ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی جانب سے انکشافات اورسنگین الزامات کے بعد صولت مرزا کے وارنٹ لینے کیلئے عدالت کو مراسلہ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق صولت مرزا سے پوچھ گچھ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ نئے وارنٹ کیلئے عدالت کو مراسلہ بھی روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ صولت مرزا کے انکشافات کے قانونی پہلووں پر غور جاری ہے۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل کا صولت مرزاکے حوالے سے کہنا ہے کہ مجرم تاحال ڈیتھ سیل میں ہے۔واضح رہے کہ صولت مرزا نے جیل سے وڈیو بیان میں کہا تھا کہ ایم ڈی کے ای ایس سی کوقتل کرنیکی ہدایت بابرغوری کے گھر پر الطاف حسین نے فون کر کے دی تھی جس کے بعد صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 72 گھنٹے کیلئے معطل کر دی گئی تھی۔