صولت مرزا کی ویڈیو بیان کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،وزیر داخلہ بلوچستا ن

جمعرات 19 مارچ 2015 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ بلوچستا ن سرفراز بگٹی نے کہا کہ صولت مرزا کی ویڈیو بیان کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے صولت مرزا کی سزائے موت بیماری کی وجہ سے ملتوی کی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صولت مرزا کی ویڈیو اور تصویر بنانے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ یہ کیسے باہر آئی ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ویڈیو ڈیتھ سیل میں بنائی گئی ہے یا نہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صولت مرزا کا بیان کہاں ریکارڈ ہوا اس کا تعین انکوائری کے بھی ہو گا ۔