صحت مند انسانی جسم کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے،اہلیہ سپیکرقومی اسمبلی،

خصوصی بچے معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں ، بہترین تعلیم و تر بیت سے معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے،خصوصی بچو ں کے ایک وفد،نعامات اور تحائف تقسیم کیے

جمعرات 19 مارچ 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ ریما ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحت مند انسانی جسم کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں اور ان کی بہترین تعلیم و تر بیت سے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی بچو ں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جو امریکہ میں منعقد ہونے والی 14ویں خصوصی افراد کے اولمپکس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کا کھیلوں میں حصہ لینا ایک انتہائی صحت مند سر گرمی ہے ۔خصوصی بچوں کے عزم اور بلند حوصلے کو میں قدر کی نگا ہ سے د یکھتی ہو ں اور ان کو کھیلوں میں مصروف عمل دیکھتے ہوئے اسلا م پیش کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے پاکستانی قو م کا سر مایہ اور وقار ہے ۔انہوں نے ماضی میں بھی خصوصی افراد کے ا ولمپکس میں نمایاں کا کردگی دکھائی تھی اور میں اُمید کرتی ہو ں کہ وہ آنئد ہ بھی پاکستان کا پر چم سر بلند کریں گے ۔

اس موقع پر انہو ں نے خصوصی بچوں کے والدین اور ان کے کو چ حضرات کی صلا حیتوں اور ان کی خصوصی توجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں کی بدولت آج خصوصی بچے معاشر ے میں ایک بھر پو ر کردار ادا کر رہے ہیں۔تقر یب کے آخر میں انہوں نے خصوصی بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :