بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی اورپختونوں کے نمائندگی کے جھوٹے دعویداروں کا بوریا بستر گول کردیں گے، امیر حیدر ہوتی،

تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کی ضمانتیں ضبط کرنے کیلئے کارکن کمر کس اورخم ٹونک کر میدان میں نکلیں،ہمار ی منزل اقتدارنہیں ،مقصد پختون قوم کو اکھٹا کرناہے پختون قوم مشکلات ،رمصائب سے دوچار ہے ،کبھی مذہب ،کھبی تبدیلی کے نام دھوکہ دیاگیا،(ن) لیگ ،پی پی پی پنجاب اور سندھ کے عوام تک محدود ہیں ، پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی شازیہ اورنگ زیب کا اپنے خاندان سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2015 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی اورپختونوں کے نمائندگی کے جھوٹے دعویداروں کا بوریا بستر گول کردیں گے ، عام انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چرا کر ” بلے “ والوں کے لئے بند دروزارے کھول دیئے گئے ،،بلدیاتی امیدواروں کے چناوٴ کا فیصلہ کارکن کریں گے ، تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کی ضمانتیں ضبط کرنے کے لئے کارکن کمر کس اورخم ٹونک کر میدان میں نکلیں ،پی ٹی آئی کی تبدیلی کا حشر ان کے لاڈلے رکن قومی اسمبلی کے گولڈ میڈل جیساہوگاوہ جمعرات کے روز گڑھی کپورہ میں اے این پی کے سابق مرکزی رہنما اورسابق صوبائی وزیر غنی داد خان مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کررہے تھے تقریب سے پارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ،جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان اورامیرفرزند خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی شازیہ اورنگ زیب نے اپنے خاندان سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان ن کیاامیرحیدرخان ہوتی نے شازیہ اورنگ زیب اور ان کے شوہر اورنگ زیب خان کی اے این پی میں شمولیت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے اورپارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان مبارک باددی اورکہاکہ شازیہ اورنگ کا خاندان بنیادی طورپر قوم پرست ہے اورانہیں خوشی ہے کہ آج وہ اپنے گھر لوٹ آئیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی نے ان کی قدر نہیں جانی تاہم اے این پی انہیں پہلے سے بڑھ کر قدرمنزلت کے نظر سے دیکھے گی کیونکہ ہمار ی منزل اقتدارنہیں بلکہ ہمارا مقصد پختون قوم کوسرخ جھنڈے تلے اکھٹا کرناہے امیرحیدرخان ہوتی نے پارٹی کے مرحوم مرکزی رہنما غنی دادخان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ہمیشہ مظلوم عوام اور علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے کام کیا مرحوم رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے سچے ساتھی تھے اوران کے فکر کو عام کرنے کے لئے آخری دم تک کوشاں رہے انہوں نے کہاکہ اے این پی اپنے بزرگوں اورخدائی خدمت گار تحریک کے ساتھیوں کو بھلانے والی نہیں بلکہ ان کے کارناموں اورخدمات کو نئی نسل تک پہنچانے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مرتے دم تک کھڑی رہے گی انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر مرحوم غنی دادخان کے نام سے بڑے بڑے منصوبوں کو موسوم کیاجائے گا امیرحیدرخان ہوتی نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی اورکہاکہ عام انتخابات میں پختونوں کا مینڈیٹ چرالیاگیاہے ہم پر دروزار ے بند کرکے تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کے لئے دروزاے کھول دیئے گئے تاہم پختون بیدارہوچکے ہیں اور وہ سونامی والوں سے اپنا بدلہ لے کر بلدیاتی انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط کردیں گے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی امیدواروں کے چناوٴ کا فیصلہ ڈرائنگ روم میں نہیں بلکہ کارکن خود کریں گے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ میدان میں نکلیں اور آج سے کام شروع کریں تاکہ تبدیلی والوں کو واپس بنی گالہ بیجھ دیاجائے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے دن رات میرٹ کارٹ لگارکھاہے تاہم ان کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے لئے نہ میرٹ ہے اورنہ قانون تبدیلی والوں کے” لاڈلے “ نے پہلے گولڈمیڈل کا چرچا کیا اوربعدمیں ایک وقت میں تین پرچے پاس کرلئے سونامی اور تبدیلی کا حشر مراد سعید کے گولڈ میڈل جیسا ہوگا انہوں نے کہاکہ پختون قوم اس وقت مشکلات او رمصائب سے دوچارہیں انہیں کبھی مذہب کے نام پراورکھبی تبدیلی کے نام دھوکہ دیاگیا انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ پختون سرخ جھنڈے تلے جمع ہوجائیں اس موقع پر شازیہ اورنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ان کو بہت خوشی ہے کہ و ہ اپنے گھر کو دوبارہ لوٹ آئی ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اورپی پی پی پنجاب اور سندھ کے عوام تک محدود ہیں اور اے این پی ہی پختونوں کی خدمت اورنمائندگی کی واحد جماعت ہے دریں اثناء غنی داد خان کے بھائی امیرفرزند خان نے اپنے مرحوم بھائی کے نام سے موسوم ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کیا اورکہاکہ علاقے کے دکھی عوام کی خدمت ان کا خاندان کا وطیرہ ہے اور اے این پی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کے لئے آوازاٹھائیں گے ۔