گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ،

گورنر سندھ نے معمول کی مصروفیات بھی منسوخ کر دیں،ذرائع گورنرہاؤس

جمعرات 19 مارچ 2015 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، گورنر ہاؤس کے ذرئع کے مطابق گورنر سندھ نے معمول کی مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس گزشتہ چار گھنٹے سے مسلسل جاری ہے جس میں آئندہ گورنر کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی افسران کے نام بھی زیر غور ہیں۔گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ صولت مرزا کے بیان کے تناظر میں پیدا صورتحال پر کیا گیا۔ سندھ کے گورنر عشرت العباد پر صولت مرزا نے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ٰ

متعلقہ عنوان :