’الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرکی چھپائی کے حوالے سے اہم اجلاس نہ ہوسکا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرکی چھپائی کے حوالے سے اہم اجلاس نہ ہوسکا،گزشتہ ہفتہ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کامعاملہ زیرغورآیاتھا،حتمی فیصلہ جمعرات کوہونے والے اجلاس میں کیاجاناتھا،تاہم الیکشن کمیشن میں اجلاس تحریری طورپرنہ ہونے کی وجہ سے معاملہ مزیدلٹک گیاہے ۔

جمعرات کوالیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کی زیرصدارت پرنٹنگ کارپوریشن حکام کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرزکی چھپوائی کے حوالے سے اجلاس ہوناتھالیکن الیکشن کمیشن میں تحریری طورپرشیڈول نہ ہونے کے باعث اجلاس نہ ہوسکا،اس اجلا س میں الیکشن کمیشن اورپرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرکی چھپوائی کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی کیاجاناتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ پرنٹنگ کارپوریشن حکام نے الیکشن کمیشن سے 25دن کے اندر50کروڑبیلٹ پیپرچھاپنے سے معذرت کرلی تھی تاہم پرنٹنگ کارپوریشن نے گیارہ کروڑبیلٹ پیپرزچھاپنے کے لئے حامی بھری تھی ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرکی چھپائی سے نجی پرنٹنگ پریس سے چھپوانے کی تجویززیرغورہے ،ابھی اس بات پرحتمی فیصلہ نہیں ہوپایا۔

متعلقہ عنوان :