بدلتی سیاسی صورتحال ”یاروں کے یار“آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بدلتی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے”یاروں کے یار“آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔’پھانسی کے منتظر صولت مرزا کے انکشافات کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنما اس وقت بہت مشکل حالات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بننے کیلئے چند قدم کی دوری پر تھی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو یقین تھا کہ آصف علی زرداری جو کہ”یاروں کے یار“کے حوالے سے بہت شہرت رکھتے ہیں،اس وقت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے مگر جمعرات کو سابق صدر آصف علی کی زیرصدارت ہونے والے پی سی کے اہم ترین اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ اس وقت ایم کیو ایم کو ساتھ ملانے کا مطلب ہوگا کے پی پی پی بھی ایم کے وایم کے جرائم میں شریک ہے،اس لئے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیاگیا ہے اور آصف علی زرداری نے صرف ایک سیاسی بیان کی حد تک ایم کیو ایم کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے مگر عملاً اسے حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :