ضلعی انتظا میہ نے بغیر نو ٹس غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کر دیا،عا بد اقبال

جمعرات 19 مارچ 2015 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) خزا نہ بالا میں ضلعی انتظا میہ نے بغیر کسی نو ٹس کے تجا وزات کے نا م پر غریب ومتو سط طبقے کے لوگوں کے گھروں کو مسمار کر دیا جو ایک غیر قا نو نی اور غیر آئینی فعل ہے جس کی مذ مت کر تے ہیں حکو مت نے تبدیلی کے نا م پر صو بے کو تجر بہ گا ہ بنا دیا ہے جبکہ کر پشن اور غر بت کی ریشو میں کو ئی بھی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز خزا نہ بالا کے رہا ئشی عا بد اقبال نے علاقے کے مشران کے سا تھ پشاور پر یس کلب میں پر یس کا نفرس کر تے ہو ئے کیا انکا کہنا تھا کہ انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن خزانہ شوگر مل تک پہنچنے کے بعد مین چارسدہ روڈ کوچھوڑ کر خزانہ بالا و پایان گاؤں کی جانب رخ کردیا گیا جس میں 4اور5 مرلہ کے گھروں پر بغیر کسی نوٹس کے تجاوزات کے نشانات لگا دیئے گئے جبکہ ان گھروں میں یہ لوگ آباؤ اجداد کے وقتوں سے رہائش پذیر ہیں اس علاقوں میں گھروں کی تعداد 34 ہے جن کے پاس انتقال موجود ہیں انہوں نے مو جو دہ حکومت کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے تجاوزات کے نا م پر غریب و متو سط طبقے لے لو گوں کے منہ سے نو الہ چھین رہے ہیں اور تبدیلی کے نا م پر صو بے کو تجربہ گا ہ بنا رکھا ہے جس سے عوام میں شدید بے چھینی پا ئی جا رہی ہے انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ رہائشی گھروں میں انتقالات ہونے کے باوجود تجاوزات کے نشانات کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :