معذور چنگ چی ڈرائیور کا ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی پرچہ اور تشدد کیخلاف مظاہرہ

جمعرات 19 مارچ 2015 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) معذور چنگ چی ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی پرچہ دینے اور انکو تشدد کا نشا نہ بنانے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کا رڈ ز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرہ کی قیادت صدر شکور اللہ، عمر ان ، مو من ، خلیل اور شا کر اللہ کر رہے تھے انکا کہنا تھاکہ حیات آباد سے حاجی کیمپ اڈے آنے تک ہر سٹاپ پر ٹریفک پولیس اہلکار ان سے جر ما نہ کی آڑ میں بھتہ وصول کر رہے ہیں جبکہ نہ دینے پر ان کو گرفتار کر کے حولا ت میں بند کر کے تشدد کا نشا نہ بنا تے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ایس ایچ او صلا ح دین خان ان سے رشو ت لے رہے ہیں اس وقت پشاور میں گاڑیوں اور دیگر طریقے سے سمگلنگ ہو رہی ہے جس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہو رہے جبکہ معذور افراد کو ہراسا ں کیا جا رہا ہے دن میں پانچ سو روپے کمانے والے معذور افراد شام خالی ہاتھ گھر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں انہو ں نے صوبائی حکومت ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصر درا نی اور ایس ایس پی ٹریفک ریٹا ئر کر نل فضل محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ٹریفک صلا ح الدین خان سمیت دیگر کر پٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انک کے خلاف انکو ئری کی جائے اور معذور افراد کو خیرات مانگنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت رزق کمانے دیا جائے تاکہ مہنگائی کے دور میں زندگی بسر کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :