نیشنل پارٹی کی ممبرسازی مہم کو پارٹی عہدیدار اور کارکن انتہائی سنجیدگی سے بلوچستان بھر میں تیز کریں ، ڈاکٹر یاسین بلوچ

جمعرات 19 مارچ 2015 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کی ممبرسازی مہم کو پارٹی عہدیدار اور کارکن انتہائی سنجیدگی سے بلوچستان بھر میں تیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع اپنے ممبر شپ فارم اور کارڈ مرکزی پارٹی آفس سے وصول کرکے اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں ممبر سازی مہم کا آغاز کریں اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پارٹی ممبر شپ انتہائی لگن اور محنت سے مکمل کی جائے تاکہ کوئی بھی پارٹی کے آئین و منشور سے متفق فرد پارٹی رکنیت سے رہ نہ جائے انہوں نے کہا کہ سیاسی و جمہوری پارٹی کا یہ آئینی فریضہ بنتا ہے کہ وہ ازسر نو ممبر سازی کرکے پرانے کارکنوں کیساتھ ساتھ نئے نظریاتی طورپر متفق ہونے والے لوگوں کو بھی ممبر سازی کے ذریعے پارٹی ممبر بنا کر پارٹی کی مقبولیت اور فعالیت میں اضافہ کیا جاسکے کیونکہ نیشنل پارٹی کے ہمدردوں کی تعداد بے شمار ہے جو پارٹی کے آئین و منشور کے مطابق پارٹی کی ممبر شپ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں پارٹی کی طرف سے شروع کی گئی ممبر سازی مہم ایسے دوستوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس کے علاوہ پارٹی کے تمام عہدیدار اور کارکن بھی اپنی ممبر شپ کو تجدید کروائیں تاکہ پارٹی اپنے تمام عہدیداروں اور کارکنوں اور نئی ممبر شپ حاصل کرنے والے دوستوں کو کمپیوٹرائزکارڈ فراہم کر سکیں انہوں نے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ممبر سازی مکمل کرنے کے بعد اس کے تمام ریکارڈ کو محفوظ کرکے اس کا ڈیٹا مرکزی آفس کو ارسال کریں تاکہ کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنانے میں مدد حاصل کی جاسکے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی کا مقصد پارٹی کو تجدید خطوط پراستوار کرنا ہے اور اپنے کارکنوں کے اندر ایک نیا جوش پیداکرتے ہوئے ان کی ازسر نو سیاسی و فکری تربیت کرکے انہیں آنے والے قومی چیلنجز کے حل کیلئے تیار کریں آخر میں انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم پارٹی کی فعالیت اور مقبولیت میں سنگ میل ثابت ہوگی

متعلقہ عنوان :