پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کے اہل خانہ کو سخت سیکورٹی میں مچھ سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کے اہل خانہ کو سخت سیکورٹی میں مچھ سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں گزشتہ روز پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کے اہل خانہ نے ان سے جیل میں ملاقات کی اور سیکورٹی فورسز کے کانوائے میں مچھ سے کوئٹہ سخت سیکورٹی میں منتقل کر دیا گیا ۔