ڈیرہ مراد جمالی ،بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 19 مارچ 2015 22:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) تمبو کے علاقے منجھو شوریٰ میں بجلی کا ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق تمبو کے علاقے منجھوشوری ٰ میں بجلی کا ٹرنسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے ایک شخص محمد عالم کو بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے جابحق ہو گیا ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی واضع رہے کہ نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری میں درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے غیرقانونی دکانیں کھولی گئیں ہیں جن کے پاس کیسکو کی جانب سے کوئی این او سی بھی حاصل نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :