راولپنڈی ،تین روزہ جشن نوروز کا آج باقاعدہ آغاز کیا جائے گا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)تین روزہ جشن نوروز دربار پیر سید محمد شاہ بادشاہ کاظمی المشہدی محلہ سادات شکریال اسلام آباد ایکسپریس وے راولپنڈی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ آج 20مارچ (بروز جمعہ) شام 5بجے جشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گاجس میں میجر رفیق حسین جعفری سمیت ملک کے نامور علماء کرام اور ذاکرین ذکر محمد و آل محمد بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

21مارچ(بروزہفتہ)صبح3بجکر 45منٹ پرپرچم کشائی کی جائے گی ،سہ پہر4بجے مختلف شہروں سے آنے والی ڈالیاں دربار سید مالی سرکار اسلام آباد ایکسپریس وے سے سجادہ نشین دربار سید سجاد حسین کاظمی اور فرحان حسین جعفری کی قیادت میں دربار پیر محمد شاہ ولی پہنچیں کر سلامی پیش کریں گی جہاں رات8بجے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال جناب فیض علی فیض( آف لاہور)بارگاہ ولا یت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
؎