خاران، تعلیم یافتہ قوم ہی ملک وقوم کو روشن مستقبل فراہم کرسکتی ہے ، عبدالکریم نوشیروانی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:57

خاران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسلم لیگ(ق)بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم ہی ملک وقوم کو روشن مستقبل فراہم کرسکتی ہے تعلیمی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اپنی طرف سے گرلز کالج طالبات کیلئے ایک بس اور مستحق طالبات کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر بادینی ودیگر رہنماء تھے، اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج مسز زیب ا لنسا ء بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی کو کالج میں لیکچرارز کی کمی ،دیگر خالی اسامیوں ،سائنسی آلات کی کمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے پرنسپل گرلز کالج کی تعلیمی اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ کالج کے تمام مسائل کو حل کرینگے انھوں نے کالج ہال کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی پوری مرمت ،طالبات کیلئے بس سمیت مستحق طالبات کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ کالج میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور دیگر اہم مسائل کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :