ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سجاد علی باتور کی تعلیمی تحریک کے سلسلے میں طلباء کے وفد سے ملاقات

جمعرات 19 مارچ 2015 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سجاد علی باتور نے تعلیمی تحریک کے سلسلے میں طلباء کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تعلیم سب کا حق ہے اور اپنی حقوق کی حصولیابی کیلئے طلباء و طالبات بالخصوص والدین اور اساتذہ کرام کو عملی میدان میں حصہ دار ہونا ہوگا ہمارا تعلیمی تحریک کا بنیادی مقصد بھی والدین اور طلباء کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہی اور علمی سرگرمیوں میں بھرپور شراکت عمل بنانا ہے تاکہ قوم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے آج تمام ترقی کے راستوں کو عبور کرنے اور محرومیوں کے ازالے کی خاطر حالات قوم سے ایک تعلیم یافتہ اور علمی تمدنی سرگرمیوں کا تقاضا کررہی ہے جسکے زریعے ماضی کے تمام تر افتخارات اور قومی اقدار کے تحفظ اور صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروے کار لایا جاسکتا ہے بشرطیکہ جامع میں زمہ دار اور دوررس سوچ کے حامل طلباء اور والدین ایک مضبوط ارادے کے ساتھ ہر وہ تحریک جو معاشرے کے بہترین مفادات اور اجتماعی خوبیوں کیلئے اپنی مثال آپ ہے کی حوصلہ افزائی اوربھرپور ساتھ دے کر اپنا حصہ ڈالے جب تک مشترکہ اقدار کے پیش نظر اپنی تعلیمی مستقبل کی خاطر طلباء اور والدین میدان عمل میں نہ آئے حسب سابق ہر دور کی طرح علاقے کے نام نہاد نمائندے سے امید کی آس لگانا باعث غفلت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر علاقے کے اساتذہ کرام سے رابطہ کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تعلیمی تحریک کے ثمرات سے ہر طالبعلم مستفید ہوگا ۔