یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان امریکن قونصلیٹ کراچی کے اشتراک سے اسکالرشپ کے حصول کے بابت آگاہی سیشن کا انعقاد
جمعرات 19 مارچ 2015 21:52
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان امریکن قونصلیٹ کراچی کے اشتراک سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں جی آر ای کی تیاری اور امریکہ میں فل برائیٹ اسکالرشپ کے حصول کے بابت ایک آگاہی سیشن منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پرپروگرام منیجر جی آر ای زیشان نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین کو فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ملٹی پرپز ہال میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے صرف 9فیصد طلبہ و طالبات جی آر ای کیلئے اپلائی کررہے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی آر ای ٹیسٹ کا مقصد امریکہ کی 4700سے زائد معروف جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت تعلیم پر 6ارب ڈالرز سے زائد خرچ کررہا ہے۔(جاری ہے)
جی آر ای کا مقصد ثقافتی اور تعلیمی روابط استوار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 1950کی دہائی میں شروع ہوا۔
انہوں نے جی آر ای ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیسٹ پیٹرن ، رجسٹریشن اور دیگر امور کے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر فل برائیٹ پروگرام کے انچارج فراز نقوی نے فل برائیٹ اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے متعلق آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد امریکی عوام و دیگر ممالک کی عوام کا باہمی رابطہ استوار کرنا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی ٹیم نے بہترین میزبانی پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی ، قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر یاسمین فیض قاضی ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کی تعلیم، تدریسی و تحقیقی ترقی کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے امید طاہر کی کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.