عوام جرائم پیشہ عناصر کو عطیات یا بھتا نہ دیں، سندھ رینجرز

جمعرات 19 مارچ 2015 21:48

عوام جرائم پیشہ عناصر کو عطیات یا بھتا نہ دیں، سندھ رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے عوام سےاپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کو عطیات یا بھتا نہ دیں اور ایسے کسی مطالبے کی فوری اطلاع رینجرز کو دیں۔ ترجمان رینجرز سندھ نے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصرکو دیے جانےوالے عطیات اور بھتے کی رقم دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی سرپرستی میں استعمال ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کے پرامن عوام،تاجر برادری اور کاروباری شخصیات جرائم پیشہ عناصرکو عطیات اور بھتا نہ دیں اور اگر جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے بھتے یا عطیات کا مطالبہ کیا جائے تو فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر اس کی اطلاع دی جائے۔

ترجمان رینجرز نے بحالی امن کیلئےشہریوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے پیش نظرجرائم پیشہ عناصر پر نظررکھی جائے اوران کی نشاندہی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :