پنجگور، لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج

جمعرات 19 مارچ 2015 21:40

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پنجگور سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان کے رہائشی خواتین کا لاپتہ احسان ولد مراد بخش عتیق ولد عبدالصمد خادم ولد عبدالقادر اورشہاب ولد ابراھیم کی عدم بازیابی کے خلاف گرمکان سے ایک ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں حکومت انکی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے بعد ازاں احتجاجی خواتین ڈپٹی کمشنر سیدمحراب شاہ کو اپنی عرض داشت پیش کرنے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئیں۔

متعلقہ عنوان :