فیصل آباد، تھانہ ستیانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار، گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

جمعرات 19 مارچ 2015 21:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تھانہ ستیانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل ،ہلاک ہونے والے ڈاکوسے پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد۔ انسپکٹر محمد اقبال(قائم مقام)ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے بتلایا کہ رات دس بجے تقریباً کانسٹیبل لیاقت علی932/c،محمد باقر3814/HCایگل سکواڈ نمبر 1بسوار موٹر سائیکل FSN/4619ہنڈا125CCپر گوگیرہ برانچ ستیانہ نہر کے پاس گشت کررہے تھے کہ تین کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹر سائیکل مسلح سڑک کے کنارے پر واردات کی نیت سے کھڑے تھے ،جونہی انہوں نے پولیس ملازمین کو دیکھا تو سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی ۔

وائرلیس پر اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او ستیانہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے دوران لیاقت 932/c مضروب ہوگیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد رکا تو محتاط انداز میں جب ایریا کو چیک کیا گیا تو ایک کس ملزم ہلاک ہوا پڑا تھا بقیہ دو کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناحت خرم شہزاد ولد اللہ رکھا قوم راجپوت سکنہ چک نمبر39گ ب سے ہوئی۔ہلاک ہونیوالے ڈاکوکے خلاف پولیس مقابلہ کا مقدمہ نمبر 84/15جرم 324/353/186/34ppc ،13(2B)20/65AO تھانہ ستیانہ فیصل آباد میں درج ہوا ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے فرار ہوجانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی جڑانوالہ اختر علی کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔