زہرہ شاہد حسین قتل کیس میں گرفتار ملزم سیاسی جماعت کے کارکن کلیم کو 25مارچ تک پولیس ریمانڈ پر دے دیاگیا

جمعرات 19 مارچ 2015 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گرری کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء زہرہ شاہد حسین قتل کیس میں گرفتار ملزم سیاسی جماعت کے کارکن کلیم کو 25مارچ تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا ہے۔کلیم کو زہرہ شاہد قتل کیس میں کلفٹن انویسٹی گیشن نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین میں پیش کیا کلیم پر الزام ہے کہ اس نے واردات میں سہلوت کار کا حیثت سے کردار ادا کیا اور واردات سے قبل اس نے اسلحہ ملزمان کو فراہم کیا اور واردات کے بعد اسلحہ جمع کیا تفتیشی فسر کے مطابق ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار جبکہ دو مفرور ہیں عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو 25مارچ تک ریمانڈ پر دیتے ہوئے اس کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ملزم کے وکلا کا کہنا ہے کہ کلیم کو پچیس فرروی کو اس کی دکان سے اٹھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقدمہ میں سیاسی جماعت کے محمد راشد عر ف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی پہلے ہی جیل میں ہیں جبکہ سیاسی جماعت کے4 مفرورملزمان جنید بخاری ،طارق نواب، آصف عرف گنجا اور عرفان لمبا کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 18مئی 2013ء کو تھانہ گزری کی حدود میں بنگلہ نمبر 16j/1کے باہر اپنے دیگر مفرور چار ساتھیوں جنید بخاری ،طارق نواب، آصف عرف گنجا اور عرفان لمبا کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا جوکہ بعدازاں نیشنل میڈیکل سینٹر میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھیں ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمہ الزام 198/13زیر دفعات 302/34اور سیون اے ٹی اے کے تحت ایس ایچ او سہیل احمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :